Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandٹیرر فنڈنگ کیس میں این آئی اے کے گواہ کے قتل معاملے...

ٹیرر فنڈنگ کیس میں این آئی اے کے گواہ کے قتل معاملے تین ملزم گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
چترا، 8 فروری:۔ 2 فروری کو چترا ضلع کے ٹنڈوا تھانہ علاقے کے لمبووا گاؤں کے رہنے والے وشنو ساو عرف بھونیشور ساو، جو ایک سماجی کارکن اور مشہور ٹیرر فنڈنگ کیس میں این آئی اے کے گواہ ہیں، کو اغوا کر کے اس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس پی وکاس پانڈے کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تین ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ان میں روہت کمار ساہو، راجو پاسوان اور دیپک کمار شامل ہیں۔ تمام مجرموں کو گرفتار کرنے میں ٹنڈوا ایس ڈی پی او، سماریا ایس ڈی پی او، ٹنڈوا پولس اسٹیشن انچارج، پیپروار اور سماریا پولس اسٹیشن کے انچارج اور دیگر پولس اہلکاروں کا رول اہم رہا۔ ایس پی نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ اس قتل کا ماسٹر مائنڈ روہت ساہو تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھونیشور ساو اور روہت ساہو کے درمیان پہلے سے ہی کسی بات کو لے کر جھگڑا چل رہا تھا۔ اس جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے روہت نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر اس واقعہ کو انجام دینے کی سازش کی۔ پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے ملزم نے ایک منصوبہ بندی کے تحت یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ یہ واقعہ نکسلیوں نے انجام دیا ہے۔ اس کے لیے تمام ملزمین نکسلی وردی پہن کر جائے وقوعہ پر گئے تھے اور اپنے ساتھ نقلی رائفلیں بھی لے گئے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات