
تعلیم کے بغیر سماجی کی بہتر تعمیر نہیں کی جا سکتی: مولانا عبداللہ سالم
جدید بھارت نیوز سروس
چترا ، 8؍فروری: ٹنڈوا بلاک کے بہیرا گاؤں کے اردو اسکول میدان میں جلسہ دستاربندی اور پیام انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام کی صدارت قاسم عرف منا اور نظامت اقبال حسین نے کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی جے ایم ایم کے سمریا اسمبلی کے انچارج منوج چندرا تھے اور مہمان اعزازی کے طور پر رناچی کے جے ایم ایم لیڈر جنید انور ، عاشق علی عرف باڑھو میاں، حاجی عبدالرحمان، سبحان میاں، اسلام انصاری سمیت کئی معززین موجود تھے۔ اس پروگرام کے اہم مقرر کے طور پر ملک کے مشہور چترویدی حضرت مولانا عبداللہ سالم چترویدی موجو دتھے۔ ساتھ ہی مفتی اشرف عباس قاسمی دیوبند، شاعر دل خیرآبادی، اسعد اعظمی ، سفیان حیدر، چترا کے مفتی نذرتوحید سمیت ملک کے کئی علماء کرام اور نعت خواں موجود تھے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے ذریعہ تمام مہمانوں کا استقبال مالا پہناکر اور بوکے دیکر کیا گیا۔ جلسہ کی شروعات قرآن پاک کی تلاوت سے کی گئی۔ مولانا عبداللہ سالم چترویدی نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیام انسانیت کانفرنس ملک میں آپسی بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دینے کا کام کرتا ہے۔ انہوںنے تعلیم پر روژنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بغیر تعلیم کے بہتر سماج کی تعمیر نہیں کی جا سکتی ہے۔ اس لئے موجودہ دور میںاپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلائیں۔
