Friday, December 12, 2025
ہومNationalعوام کا فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر : کیجریوال

عوام کا فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر : کیجریوال

نئی دہلی، 08 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اس کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ عوام کے فیصلے کو سرخم تسلیم کرتے ہیں اور ان کے فیصلے کو پورے احترام کے ساتھ قبول کرتے ہیں مسٹر کیجریوال نے ‘ ایکس ‘ پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا “آج دہلی اسمبلی کے نتائج آ گئے ہیں۔ عوام کی طرف سے دیا گیا فیصلہ انکساری کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ بی جے پی ان تمام امیدوں اور توقعات پر پورا اترے گی جن کے ساتھ لوگوں نے اسے اکثریت دی ہے۔انہوں نے کہا، “ہم نے پچھلے 10 برسوں میں عوام کی طرف سے ہمیں جو موقع دیا ہے اس میں بہت کام کیا ہے۔ تعلیم، صحت، پانی اور بجلی کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے کام کیا۔ عوام نے جو فیصلہ دیا ہے اس میں ہم نہ صرف تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے بلکہ عوام کی خوشی اور غم میں مدد بھی کریں گے۔آپ کے لیڈر نے کہا ’’ہم اقتدار کے لیے سیاست میں نہیں آئے۔ ہم سیاست کو عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں، آپ کے کارکنوں نے بہت اچھے طریقے سے الیکشن لڑا اور میں اس کے لیے سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات