Jharkhand

افیون کی غیر قانونی کھیتی کے خلاف عوامی بیداری مہم گاڑی روانہ

8views

چندن کمار سنہا نے ہری جھنڈی دکھا کر گاڑی کو روانہ کیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،4فروری:۔ ڈی آئی جی نیز ایس ایس پی رانچی چندن کمار سنہا نے آج تاریخ 4 فروری 2025 کو آڈیٹوریم بلاک بی احاطہ سے افیون کی غیر قانونی کھیتی کے خلاف عوامی بیداری مہم گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوران دیہی ایس پی سمت کمار اگروال، ڈیویژنل افسر صدر رانچی اتکرش کمار، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ لاء اینڈ آرڈر رانچی راجیشور ناتھ آلوک، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر -1 امر کمار پانڈے، ضلع عوامی تعلقات عامہ افسر رانچی اروشی پانڈے موجود تھے۔ عوامی بیداری مہم گاڑی گائوں ،ٹولہ میں گھوم گھوم کر عوامی بیداری مہم چلاتے ہوئے لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے افیون کی کھیتی نہیں کرنے اور ایسا کرنے والوں کو قانون کے تحت ملنے والی سزا کے بارے میں تفصیل سے بتا کر بیدار کرے گا۔ افیون کی کھیتی میں زمین کا استعمال کرنا اور کاروباری کو اپنی زمین کو فراہم کرنا این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت قانوناً جرم ہے، جس میں 20 سال/ عمر قید جیل تک کی سزا اور جرمانہ کا نظم ہے۔ افیون کی کھیتی کئے جانے سے متعلق جانکاری پولس کو دئے جانے والے شخص کا نام، پتہ اور پہچان پوری طرح سے خفیہ رکھا جائے گا۔ افیون کی کھیتی کے لئے زمین کا استعمال کر زیادہ منافع/ پیسہ کمانے کے مقصد سے افیون کی کھیتی نہ کریں اور دیگر کسی دوسرے شخص کو اپنی زمین لیز / پٹہ پر نہ دیں۔ افیون کی کھیتی اور کاروبار سے جڑے شخص اور ویسے شخص جو پولس کے ذریعہ چارج شیٹ داخل کئے گئے ہیں، ان پر سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ افیون کی کھیتی میں استعمال کیا سامان ضبط کئے جائیں گے۔ افیون کی کھیتی کے بعد حاصل کئے گئے پیسے اور املاک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ افیون کی کھیتی سے زمین کی پیداواری طاقت /زرخیزی ختم ہوتی ہے اور پانی کا ذرائع (تالاب، ندی، کنواں) آلودہ ہوتا ہے۔ افیون کی کھیتی اور اس کے مصنوعات کی انسانی زندگی/ صحت پر سنگین طور پر منفی اثر پڑتا ہے اور افیون کا نشہ کرنے والی نوجوان نسل اس سے منفی طور پر متاثر ہوتی ہے۔ افیون کی کھیتی، ٹرانسپورٹیشن اور اس کے غلط استعمال کی سرگرمی میں شامل (خریدنے- بیچنے والے) کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ افیون کا استعمال کرنے والے شخص سماج میں سنگین نوعیت کے جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.