Thursday, December 18, 2025
ہومJharkhandامن وامان و خیر سگالی کی دعا کے ساتھ سہ روزہ تبلیغی...

امن وامان و خیر سگالی کی دعا کے ساتھ سہ روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر

بالو ماتھ3،فروری(راست)بالو ماتھ کے ماسیاتو قصبہ میں 1فروری کوشروع ہوئے سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا امن وامان خیر سگالی کی دعا کے ساتھ آج اختتام ہوگیاتبلیغی جماعت عالم اسلام کی فعال متحرک ایمان کی عملی تحریک ہے جس کے کارکن پوری دنیا میں ایمان وعمل کی دعوت کو عام کرنے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں ماسیاتو میں منعقد اجتماع ضلع لاتیہار واطراف ضلع کا اجتماع تھا جو کھلے میدان میں منعقد ہوا۔ جس میں علاقے کے تقریباً 5ہزار فرزندان توحید نے شرکت کی اس اجتماع میں مولانا عبدالواجد چترویدی مولانا مظہر مولانعیم الدین مولانا حسنین مولانا ابو درداء ودیگر علما کرام نے خطاب فرمایا آخری خطاب حضرت مولانا ابودرداء نے کیا موصوف رقت آمیز دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ اس اختتام پر کئی جماعتیں دین کی تبلیغ کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں روانہ کی گئیں اہل بستی وعلاقے کے مسلمانوں کی جدوجہد اور حسن انتظاماور جذبہ خدمت نے اجتماع کو تاریخ ساز بنا دیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات