صدر مہتاب عالم ،سکریٹری عبدالمطلب ،خازن عبادت انصاری منتخب
رانچی ،2؍فروری(راست) رانچی واقع بڑاگائیں بستی میں انجمن اسلامیہ کمیٹی کی تین عہدہ صدر ،سکریٹری اور خان کیلئے پر امن ماحول میں ووٹنگ کا عمل اختتام ہوا۔جس میں کسی طرح کی کوئی بدعنوانی یا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ووٹنگ نہایت صاف و شفاف طریقہ سےہوا ۔ووٹنگ صبح 00:08بجے سے شروع ہوئی اور شام 45:03بجے تک ہوئی ۔اس دوران کل1353رائے دہنگان نے اپنا حق رائے کا استعمال کیا ۔ووٹنگ کیلئے دو پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے ۔جس کی نگرانی خصوصی طور پر مولانا منصور عالم اور حافظ امام الدین کر رہے تھے ۔صبح سے رائے دہی ختم ہونے تک انتخابی کنوینر صاحبان کے ساتھ اراکین انتظامیہ نے مستعدی کے ساتھ کردارادا کیا۔ووٹنگ اختتام پزیر ہونے کے بعدشام 4 بجے سے ہی ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا گیا۔
تین عہدوں کیلئے کل 1353ووٹ ڈالا گیا ۔ جس میں صدر عہدہ کیلئے مہتاب عالم نے 940ووٹ حاصل کر فتحیاب ہوئے۔سکریٹری عہدہ کیلئے عبدالمطلب 654ووٹ سے سکریٹری کا خطاب حاصل کیا ۔ خازن عہدہ کیلئےعبادت انصاری نے 677ووٹ حاصل کر عہدے کا کمان اپنے ذمہ کر لیا ۔
ووٹنگ شماری کی تکمیل کے فوراً بعدسرپرست محمد صابر ،ابراہیم انصاری ،ولی محمد کے علاوہ بستی کے ہر عاقل و بالغ معززین کی موجودگی میںنومنتخب عہدیداران نے حلف لیا ۔ حلف برداری کے بعد سبھی نومنتخب ذمہ داران نے عوام اور انتظامیہ کا کا شکریہ ادا کیا ۔ وہیں سرپرست صاحبان نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور اس بات پر امید کا اظہار کیا کہ وہ انجمن اسلامیہ بڑاگائیں کو مزید فعال بنانے اور سماج و معاشرہ کے درپیش مسائل کو حل کیلئے موثر کردار ادا کریں گے ۔



