Sports

بھارتی کرکٹ کے لیے بری خبر، ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ سے باہر

191views

نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل سے قبل ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سیمی فائنل میچ سے پہلے ہی باہر ہو گئے ہیں۔ پانڈیا نے کئی بڑے مواقع پر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ہے اور ایک بلے باز اور گیند باز کے طور پر ٹیم انڈیا میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وہ بنگلہ دیش کے خلاف بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ میچ کے درمیان میدان سے باہر چلے گئے۔ ان کے سیمی فائنل میں کھیلنے کی امید تھی۔ لیکن اسکین کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ پانڈیا ابھی کھیلنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اور بھارتی ٹیم مینجمنٹ سیمی فائنل کے لیے کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ اس لیے ان کی جگہ پرسدھ کرشنا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ پرسدھ کرشنا کو بین الاقوامی کرکٹ کا زیادہ تجربہ نہیں ہے لیکن ٹیم انڈیا کے سلیکٹرز نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وہ اب تک 17 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں اور 28 وکٹیں لے چکے ہیں۔ پرسدھ کرشنا کی ایک میچ میں بہترین کارکردگی 12 رنز کے عوض 4 وکٹیں ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ ورلڈ کپ کے اپنے ساتویں میچ میں اس نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ 2023 میں اب تک 7 میچ کھیل چکی ہے اور تمام میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ورلڈ کپ سیمی فائنل کی باقی تین ٹیموں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.