Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandمدرسہ عالیہ پتراٹولی کانکے میں تکمیل حفظ قرآن و اختتامی پروگرام انجمن...

مدرسہ عالیہ پتراٹولی کانکے میں تکمیل حفظ قرآن و اختتامی پروگرام انجمن اشرفیہ کا انعقاد

رانچی: مشرقی ہند کے عظیم دینی درسگاہ مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی کانکے رانچی میں آج 1 فروری 2025 بروز سنیچر کو تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم و اختتامی پروگرام انجمن اشرفیہ کا انعقاد ہوا۔ جسکی صدارت مولانا اختر مظاہری ناظم مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی نے کی اور نظامت مولانا منصور مظاہری نے کیا۔ پروگرام کی شروعات تلاوت قرآن کریم سے ہوئی۔ مدرسہ کے ناظم مولانا اختر مظاہری نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج مدرسہ کے طلبہ انتظامیہ اور طلبہ کے والدین کے لئے خوشی اور مسرت کا موقع ہے جبکہ یہ طلبہ قرآن جیسی عظیم دولت کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیا۔
اس تقریب میں تلاوت، نعت پاک، تقریری مقابلہ میں کامیاب ہونے والے طلباء کو مہمان کرام کے ہاتھوں اعزاز سے نوازہ گیا۔ تلاوت میں اول پوزیشن عبدالمنان چانہو، دوم آذاد چوریا، سوم عبداورث م، نعت پاک میں اول پوزیشن سمیع اللہ، دوم انتخاب، سوم وسیم، تقریر میں اول پوزیشن احتشام الحق، دوم شاہد اور ذکریہ، سوم عمر فاروق رہے۔ معلوم ہوں کہ حضرت مفتی قاری سلمان قاسمی نے مدرسہ کے 15 بچوں کو قران کریم مکمل کرایا۔
حضرت مولانا صابر مظاہری کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔ اس تقریب میں حضرت قاری صہیب احمد، حضرت مولانا منصور مظاہری، حضرت مولانا شہاب الدین مظاہری، حضرت مولانا شہامت قاسمی، حضرت مولانا مرتضی قاسمی، حضرت مولانا احمد قاسمی، حضرت مولانا تاج الدین صدر مدرس، حضرت قاری خالد، مولانا معین مظاہری، حضرت مولانا مصطفی مظاہری، حضرت قاری مظفر، حضرت حافظ عرفان، حضرت حافظ عبدالقدوس، ابناء قدیم مدرسہ عالیہ کے حضرت مولانا عبدالماجد مظاہری، حضرت مولانا پرویز، حضرت مفتی ابو داؤد، حضرت حافظ رضوان، حضرت قاری برکت اللہ، حضرت مولانا افتاب، حضرت مولانا مکرم، حضرت حافظ لال محمد، حضرت مولانا زاہد، حضرت مولانا محمد اللہ کے علاوہ پترا ٹولی نیچے محلہ اوپر محلہ اور علاقے کے علماء سمیت دیگر کئی معززین موجود تھے‌۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات