Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandپیغام اسلام انگلش اسکول جمشید پور میں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد

پیغام اسلام انگلش اسکول جمشید پور میں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور،31؍جنوری:گزشتہ روز پیغام اسلام انگلش اسکول گلاب باغ فیز 2، مانگو جمشید پور میں سالانہ سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس ایگزیبیشن میں مختلف جماعتوں کے طلبہ نے سائنسی تجربات، ماڈلز اور پروجیکٹس پیش کیے، جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے۔پروگرام کا آغاز صبح دس بجے ہوا اور ایک بجے ظہر کی اذان کے ساتھ مجلس اختتام پذیر ہوئی اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ “یہ ایگزیبیشن طلبہ کی سائنسی تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔”ایگزیبیشن میں طلبہ نے مختلف سائنسی موضوعات پر ماڈلز اور تجربات پیش کیے، جن میں ماحولیات، توانائی کے متبادل ذرائع، انٹگریٹٹ ایگریکلچر ،جوالا مکھی ، گلوبل وارمنگ ، شامل تھے۔ سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے پروجیکٹس میں “واٹر پولیوشن ماڈل” اور “گلوبل وارمنگ” شامل تھے۔ ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ کچھ طلبہ نے نئے “اسٹارٹ اپ” کو بھی پیش کیا ، اور مہمانوں کو محظوظ کیا ۔والدین اور مہمان کرام نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور اساتذہ کی محنت کی تعریف کی۔ فاؤنڈر اور ڈائریکٹر حضرت سید سیف الدین اصدق صاحب نے اسکول کے بارے میں بتایا کہ یہ اپنے طرز کا بالکل جدید اسکول ماڈل ہے ، جو اسلامی تعلیمات اور ماڈرن ایجوکیشن کو ایک ساتھ جوڑنے کے لیے قائم کیا گیا ہے ، انھوں نے بتایا کہ اسکول کا سلوگن ہی ہے ” ایک ہاتھ میں قرآن ، دوسرے ہاتھ میں وگیان ۔آخر میں ڈائریکٹر صاحب نے اس کامیاب ایگزیبیشن کے انعقاد پر تمام اساتذہ، طلبہ اور والدین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے علمی اور تخلیقی پروگرامز منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات