Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandگرو نانک پبلک اسکول رام گڑھ میں سالانہ کھیل کود مقابلہ کا...

گرو نانک پبلک اسکول رام گڑھ میں سالانہ کھیل کود مقابلہ کا انعقاد

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ ،31؍جنوری:جمعہ کو دوپہر 2 بجے گرو نانک پبلک اسکول احاطہ میں سالانہ کھیل کود مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں فائنل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سردار تیجندر سنگھ ’سونی‘ تھے۔ اسکول کے طلباء نے مہمان خصوصی کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ استقبالیہ خطاب اسکول کی پرنسپل نے دیا۔ پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے ننھے طلباء کی جانب سے خوبصورت رقص پیش کیا گیا۔ مقابلے میں طلباء کے درمیان 100 میٹر ریس، 400 میٹر ریس، بوری ریس، چمچ ماربل ریس کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں اسپورٹس مین شپ پر زور دیا اور طلباء کو کھیلوں میں جوش و خروش سے حصہ لینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے زندگی میں کھیلوں کی اہمیت بتاتے ہوئے طلباء سے کہا کہ وہ کھیل کود کے ساتھ پوری توجہ کے ساتھ پڑھائی کریں۔ جسوندر ہورا نے طلباء کو کھیلوں کا حلف دلایا۔ اسکول کے پرنسپل ہرجاپ سنگھ کے مطابق اسکول بچوں کو ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما اور کھیلوں میں دلچسپی کے مطابق تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے مستقبل میں آگے بڑھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کر رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات