International

عبوری حکومت میں سب کو شامل کریں گے: شامی صدر الشرع کا پہلا خطاب

43views

دمشق،31جنوری(ہ س)۔شام کے نئے صدر احمد الشرع نے اپنے پہلے باضابطہ خطاب میں جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ بطور صدر ‘ایک جامع عبوری حکومت کی تشکیل کریں گے۔ جس میں سبھی طبقوں کی نمائندگی ہوگی۔ یہ عبوری حکومت ملکی اداروں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ملک کا نظم و نسق چلائے گی اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرائے گی۔منصب صدارت سنبھالنے کے بعد احمد الشرع کا یہ قوم سے پہلا خطاب تھا۔ انہوں نے 29 جنوری کو صدارت سنبھالی ہے۔ احمد الشرع نے ‘ھیتہ التحریر الشام ‘ کے سربراہ کے طور پر 8 دسمبر 2024 کو بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔ 13 سال کی خانہ جنگی کے بعد شام میں یہ بڑا واقعہ تھا۔صدر احمد الشرع نے اپنی تقریر میں کہا ‘ وہ ایک مختصر قانون ساز ادارہ قائم کریں گے۔ جو نئے انتخابات تک کام کرتا رہے گا۔ اس سے قبل بدھ کے روز ہی شامی پارلیمنٹ کو باقاعدہ طور پر تحلیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں ایک کمیٹی قائم کریں گے جو قومی مکالمے کے لیے ایک کانفرنس کا اہتمام کرے گی ، جس میں ملک کے سیاسی مستقبل کا پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا ایک آئینی اعلامیہ کے تحت نئے آئین کی ترتیب کا اہتمام کیا جائے گا۔ تاکہ ملک کے نظام کو ایک قاعدے کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.