دیوریا، 30 جنوری (یو این آئی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور ہندوستانی تیر اندازی ایسوسی ایشن کے صدر ارجن منڈا نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں تیر اندازی کا مستقبل روشن ہے اور تیر اندازی کے لیے اچھا کام کیا جا رہا ہے۔دیوریا سے تقریباً تیس کلومیٹر دور رودر پور تحصیل کے کنہولی گاؤں میں منعقدہ ایک پروگرام میں منڈا نے کہاکہ ملک میں تیر اندازی کا مستقبل روشن ہے اور ماضی میں یہاں کمانوں اور تیروں سے لڑائیاں لڑی جاتی رہی ہیں۔ ہندوستان میں تیر اندازی میں اچھا کام ہو رہا ہے۔ مستقبل کے 2036 اولمپکس میں تیر اندازی میں تمغے کا قوی امکان ہے۔اس موقع پر انہوں نے دروناآچاریہ ایوارڈ یافتہ اور ارجن ایوارڈ یافتہ سنجیو سنگھ کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے دیہی علاقوں میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے۔ حکومت ہند انہیں پدم شری کے لیے بھی غور کر رہی ہے۔اس موقع پر دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت کملیش پاسوان نے کہا کہ ہمارے لوک سبھا حلقہ کے دور دراز دیہی علاقوں میں تیر اندازی اسکول کھولنا بہت ہی قابل تعریف ہے۔ ہماری نیک تمنائیں سنجیو سنگھ کے ساتھ ہیں۔ اتر پردیش حکومت کے مشیر اور اتر پردیش تیر اندازی ایسوسی ایشن کے صدر اونیش کمار اوستھی نے کہا کہ اتر پردیش میں دیہی سطح پر تیر اندازی کا کام شروع ہو رہا ہے۔ ریاستی حکومت بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ایم پی ششانک منی ترپاٹھی نے کہا کہ دیوریا ضلع میں کافی صلاحیت ہے۔
12
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
GBSکے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کریں
محکمہ صحت الرٹ موڈ میں رہے: جائزہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ کی ہدائت جدید بھارت نیوز سروس رانچی، 31 جنوری:۔ وزیر اعلیٰ...
وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے دہلی میں کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سےملاقات کی
محکمہ صحت کو مضبوط اور بااختیار بنانے کیلئےدن رات محنت کر رہا ہوں: وزیر جدید بھارت نیوز سروسدہلی؍ مدھوپور، 31...
آئی پی ایس آر کے ملک نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 31 جنوری:۔ آئی پی ایس آر کے ملک نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے...
بچوں کے نصاب میں ٹریفک قوانین کو شامل کیا جائے گا
ایم وی آئی کو فٹنس دینے میں لاپرواہی نہیں کرنی چاہئے: دیپک بیروا جدید بھارت نیوز سروسرانچی،31 جنوری:۔جھارکھنڈ کے وزیر...