Jharkhand

سابق ایم ایل اے اوماشنکر اکیلا دوبارہ کانگریس میں لوٹے

49views

اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے سے پارٹی چھوڑ دی تھی

جدید بھارت نیوز سروس
ہزاری باغ، 24 جنوری:۔ برہی کے سابق ایم ایل اے اوماشنکر اکیلا دوبارہ کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی انچارج غلام احمد میر اور ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش نے انہیں پارٹی میں شامل کرتے ہوئے پھولوں کی مالاپہنا کر ان کا استقبال کیا۔ سابق ایم ایل اے اوماشنکر اکیلا نے کہا کہ اگر دن کا بھولاشام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیںکہتے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاست میں سب کچھ ممکن ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جھارکھنڈ حکومت کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری کے آبائی گاؤں ننھی ڈیہہ (جرمنڈی اسمبلی) میں کانگریس کارکنوں کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں کانگریس کے ریاستی انچارج غلام احمد میر اور ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اسی تقریب میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت برہی کے سابق ایم ایل اے اوماشنکر اکیلا کو مدعو کیا گیا تھا اور وہاں انہیں دوبارہ کانگریس میں شامل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ کے انچارج اور ریاستی صدر نے اوماشنکر اکیلا کو پھولوں کی مالاپہنا کر اور انہیں کانگریس میں شامل کرنے کے لیے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر اوماشنکر اکیلا نے پارٹی قائدین کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ان توقعات پر پورا اتروں گا جس کی وجہ سے مجھے کانگریس میں شامل کیا گیا ہے اور سب کے تعاون سے برہی میں کانگریس کا جھنڈا پھر سے لہرائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ 2024 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے اپنے موجودہ ایم ایل اے اوماشنکر اکیلا کا ٹکٹ منسوخ کر دیا تھا اور برہی سے ارون ساہو کو ٹکٹ دیا تھا، جس کے بعد اوماشنکر اکیلا نے سماج وادی پارٹی سے الیکشن لڑا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جھارکھنڈ حکومت کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے اوماشنکر اکیلا کو کانگریس میں واپس لانے میں بڑا کردار ادا کیا۔ جھارکھنڈ کے انچارج غلام احمد میر نے عرفان انصاری کی بات کو سنجیدگی سے لیا اور معاملہ کو سمجھنے کے بعد انہیں دوبارہ کانگریس میں شامل کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.