Jharkhand

کیشو مہتو کملیش نے مینا بازار سبزی منڈی کا معائنہ کیا

64views

متاثرہ دکانداروں سےملاقات کر سامان کے حالات کی جانکاری لی

جدید بھارت نیوز سروس
دیوگھر ، 22؍جنوری:آج ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کیشو مہتو کملیش جی نے مینا بازار سبزی منڈی دیوگھر پہنچ کر آگ سے متاثرہ دکانداروں سے ملاقات کی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد دکاندار ایسوسی ایشن کے صدر سنتوش شاہ اور دیگر دکانداروں سے سامان کی حالت کی جانکاری لی اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آگ سے متاثرہ دکانداروں کو فوری امداد اور معاوضہ فراہم کیا جائے۔ واضح ہو کہ 13 جنوری 2025 اور 17 جنوری 2025 کو مینا بازار سبزی منڈی دیوگھر میں 33 دکانوں میں آگ لگ گئی تھی جس میں کروڑوں کا سامان جل کر برباد ہو گیا تھا۔ معائنہ کے وقت میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ستیش پال مزنی، ہندو ٹرسٹ بورڈ کے چیئرمین جے شنکر پاٹھک، سنجے منم، ضلع صدر ادے پرکاش، شانتنو مشرا، ایشور آنند، سلطان احمد اور کانگریس لیڈروں نے شرکت کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.