جدید بھارت نیوز سروس لوہردگا، 17جنوری: شہید پانڈے گنپت رائے کا 216 واں یوم پیدائش شہید میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام مقامی شہید میموریل میں منایا گیا تقریب میں شہید پانڈے گنپت رائے کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام میں خاص طور پر کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر رام پرویش، ماہر تعلیم ہرویندر ویر سنگھ، ومل کشور، شنکر آزاد، وریندر کمار سنگھ، کشن اگروال، روی دت، ہردیپ سنگھ، اعظم احمد، پشوپتی ناتھ سنگھ، محمد اسرائیل خالد، ایاز اختر، سونو،آدتیہ مونو سمیت بہت سے لوگوں نے 1857 کے انقلاب میں شہید پانڈے گنپت رائے کی انمول شراکت کو یاد کیااور ان کے مجسمہ پر گلپوشی کی۔ لوہردگا ضلع کے بھنڈرا بلاک میں مرکزی تقریب منائی گئی۔یہاں شہید پانڈے گنپت رائے کی جائے پیدائش ہے، شہید کے اعزاز میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھنڈرا بلاک ماڈل ولیج کے نام سے ایک ترقیاتی میلہ بھی منعقد کیا گیا۔



