ممبئی، 2 نومبر (یو این آئی) محمد سمیع آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے جمعرات کو 33ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹ لے کر ون ڈے میچوں میں چار بار یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔
آج یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جیسے ہی سمیع نےسری لنکا کے کُسن راجیتھا کو آؤٹ کیا، وہ ون ڈے کرکٹ میں چار بار پانچ وکٹ لینے والے پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے۔ اس سے قبل ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ 3،3 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے تین بار پانچ وکٹ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
سمیع کی جارحانہ بالنگ کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دی۔









Users Today : 197
Users Yesterday : 386
Users Last 7 days : 1987
Users Last 30 days : 3065
Users This Month : 3051
Users This Year : 3065
Total Users : 4564608