Jharkhand

ہند پیڑھی کی دو لاپتہ بہنوں کے گھر پہونچے وزیر عرفان

27views

کہا حکومت ان کی واپسی میں مدد کرے گی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14 جنوری:۔ وزیر صحت عرفان انصاری آج منگل کے روز رانچی کے ہندپیڑھی سے لاپتہ ہونے والی دو بہنوں کے اہل خانہ کے گھر پہونچے۔ مسٹر انصاری نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اس معاملے میں سنجیدہ ہیں۔ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے۔ حکومت پورے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دونوں لڑکیوں کو جلد واپس لایا جائے گا۔ عرفان انصاری کے ساتھ سابق ریاستی صدر راجیش ٹھاکر، اجے ناتھ شاہ دیو اور شہزادہ انور وغیرہ بھی موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ لاپتہ لڑکیوں کے چچا نے پولیس کو بتایا تھا کہ دونوں بہنیں 11 جنوری کی رات 12.30 بجے کنٹولی کے قریب منگل ٹاور میں واقع آدھار سینٹر جانے کے لیے اپنے گھر سے نکلی تھیں۔ اس کے بعد تقریباً 1.20 بجے ایک بھانجی نے اس کے والد کو فون کیا اور بتایا کہ آٹو ڈرائیور نے اس کا موبائل اور پرس چھین لیا ہے۔ وہ مجھے زبردستی کسی اور جگہ لے جا رہا ہے۔ یہ کہنے کے بعد فون کٹ گیا۔ انہوں نے دوبارہ کال کیا تو فون بند پایا۔ اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ بعد ازاں پولیس کو ان دونوں کی آخری لوکیشن اورمانجھی میں ملی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.