International

لاس اینجلس میں 92 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

11views

لاس اینجلس، 14 جنوری (یو این آئی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی زبردست آگ کی وجہ سے تقریباً 92 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید 89 ہزار افراد کو انخلا کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے پیر کو صحافیو ں کو بتایا کہ زبردست آگ میں 25 افراد ہلاک اور 12 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ شدید خشک سالی اور تیز ہوائیں ہیں۔ اب تک 40,500 ایکڑ سے زائد اراضی جھلس چکی ہے اور 12,300 سے زائد تعمیرات تباہ ہو چکی ہیں۔کیلی فورنیا ڈپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن (کیل فائر) کے مطابق، سب سے بڑی پالیسیڈس آگ پر 14 فیصد قا بو پا لیا گیا اور دوسری سب سے بڑی ایٹن آگ پر پیر کی صبح تک 33 فیصد پر قابو پا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی وجہ سے کیلیفورنیا میں 80 ہزار سے زائد صارفین کو بجلی کی سپلائی نہیں ہو پارہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.