
67views
نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوامی وویکانند کو ان کی یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ نوجوانوں کے لیے ایک ابدی سرچشمہ بنے ہوئے ہیں، جو نوجوانوں کے ذہنوں میں جذبہ اور مقصد کو جگاتے ہیں۔مسٹر مودی نے ایکس پر کہا – “سوامی وویکانند کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ نوجوانوں کے لیے ایک ابدی الہام، وہ نوجوانوں کے ذہنوں میں جذبہ اور مقصد کو بھڑکاتے رہتے ہیں۔ ہم ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کے ان کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں”۔
