تل ابیب، 11 جنوری (یو این آئی) اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرو ل علاقوں میں شدید بمباری کی جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں۔ اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فوج کے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں کیے گئے حملوں میں حدیدہ، راس عیسیٰ بندرگاہوں، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا۔حملوں میں 1 شخص ہلاک اور 16 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اسرائیل کے تازہ ترین حملے اس وقت ہوئے جب فوج نے جمعرات کو یمن سے داغے جانے والے 2 ڈرونز کو مار گرایا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حوثی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی قیمت چکا رہے ہیں اور انہیں مزید بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی۔ادھر حماس نے یمن پر حملے کی مذمت کی۔ دوسری جانب غزہ پر بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔اس کے علاوہ لبنان پر بھی اسرائیل نے ڈروان حملہ کیا جس میں 5 شہری شہید ہوئے۔
32
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
وزیر اعظم نریندر مودی آج سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کریں گے
تمام تر تیاریاں مکمل: وزیرا عظم کو سری نگر سے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سونہ مرگ لے جایا...
ہمیں چین میں جلاوطنی اور ظلم و ستم کا سامنا ہے
تھائی لینڈ میں زیرِ حراست اویغور مسلمان:تھائی حکومت کے انہیں زبردستی ملک بدر کرنے کا امکان، اقوامِ متحدہ کی تنقید...
حماس کی جانب سے مثبت اشارے ملنے کے بعد نیتن یاہو کی اپنی مذاکراتی ٹیم سے ’فوریِ‘ملاقات
یرو شلم 12 جنوری(ایجنسی)اسرائیلی نشریاتی کارپوریشن نے رپورٹ کیا کہ ’حماس‘ کے مثبت پیغام کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن...
جاپان اور انڈونیشیا نے سمندر میں چین کی کشیدگی کے درمیان مشترکہ جنگی جہاز کا منصوبہ بنایا
ٹوکیو ۔ 12؍ جنوری۔ ایم این این۔ ایک ایسے اقدام میں جسے تجزیہ کار وسیع تر سیکورٹی اتحادوں کی طرف...