Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandخورشید پرویز صدیقی کے انتقال سے اردو صحافت کابڑانقصان ہوا:وزیر عرفان انصاری

خورشید پرویز صدیقی کے انتقال سے اردو صحافت کابڑانقصان ہوا:وزیر عرفان انصاری

جدید بھارت نیوز سروس
مدھو پور 10 جنوری: جھارکھنڈ کے ایک بڑے اردو صحافی خورشید پرویز صدیقی اب ہم لوگوں کے بیچ نہیں رہے، مجھے وہ ہمیشہ کے لیے ہمیں چھوڑ کر اس دارفانی سے رخصت ہوگئے ،اور اپنے حقیقی خدا سے جا ملے اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ مرحوم کو کروٹ۔کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔یہ باتیں جھارکھنڈ سرکار کے صحت اور خوراک فرٹیلائزر سپلائی کے وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے آج مدھوپور دورے کے دوران اپنے مدھوپور رہائش گاہ مشرتری منزل میں صحافی “ارشد مدھوپوری” سے کہا، انھوں نے کہا خورشید صاحب کی صحافت کی دنیا میں ایک الگ پہچان تھی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ان کے قلم سے ایسی تحریر نکلتی تھیں جسے پڑھ کر دل باغ باغ ہو جاتا ، مرحوم خورشید صاحب نے 80 سال کی عمر پائی وہ آخری وقت تک ارد و زبان کی خدمت کرتے رہے خورشید صاحب کا اچانک ہم لوگوں کے بیچ سے بچھڑ جانا صحافت سے لیکر اردو زبان تک کا بڑا خسارہ ہوا ھے، ا س کی تلا فی کرنا بہت مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کے تمام گناہوں کو معاف فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے:آمین

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات