دبئی، 9 جنوری ۔ ایم این این۔ بھارتی خارجہ سیکریٹری وکرم مشری نے دبئی میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی ترقیات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔خارجہ سیکریٹری نے بھارتی عوام اور افغان عوام کے درمیان تاریخی دوستی کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان کے عوام کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئےبھارت کی تیاری کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں جاری بھارتی انسانی امدادی پروگراموں کا جائزہ لیا۔ افغان وزیر نے بھارتی قیادت کی حمایت اور افغان عوام کی مدد کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔ موجودہ ترقیاتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ بھارت مستقبل قریب میں ترقیاتی منصوبوں میں حصہ لینے پر غور کرے گا، اس کے ساتھ جاری انسانی امدادی پروگراموں کو بھی جاری رکھے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت نے افغان عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں اب تک 50,000میٹرک ٹن گندم، 300ٹن ادویات، 27ٹن زلزلہ ریلیف، 40,000 لیٹرز کیڑے مار ادویات، 100 ملین پولیو خوراکیں، 1.5ملین کووڈ ویکسینز، 11,000ہائی جین کٹس، منشیات سے چھٹکارے کے پروگرام کے لیے امداد، 500یونٹس کے موسم سرما کے کپڑے اور 1.2ٹن اسٹیشنری شامل ہیں۔افغان فریق کی درخواست پر، بھارت نے صحت کے شعبے میں مزید امداد فراہم کرنے اور پناہ گزینوں کی بحالی میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے نوجوان افغانوں کے لیے کھیلوں (خصوصاً کرکٹ( میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ چابہار بندرگاہ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے بھی بات چیت کی گئی تاکہ تجارت اور افغانستان کے لیے امداد کو آسان بنایا جا سکے۔ افغان وزیر نے بھارت کی سلامتی کے خدشات کو مدنظر رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں فریقین نے مسلسل رابطے میں رہنے اور مختلف سطحوں پر تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
33
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پاکستانی ہندوؤں اور سکھوں کی استھیاں گنگا میں بہائی جائیں گی
400 استھیوں کے ساتھ ایک وفد پاکستان سے بھارت پہونچا امرتسر، 4 فروری:۔ (ایجنسی) ہندو مذہب کا ایک وفد پاکستان میں...
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...