Jharkhand

مانڈر میں شہید شیخ بھکاری اورٹکیت عمراؤں سنگھ کے یوم شہادت کی تقریب منعقد

52views

شہید شیخ بھکاری کی قربانی ہماری آزادی کی بنیاد تھی، ہم اسے رائیگاں نہیں جانے دیں گے: بندھو ترکی

جدید بھارت نیوز سروس
مانڈر، 8 جنوری: مانڈربلاک کے فاریسٹ گراؤنڈ میں بلاک کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام شہید شیخ بھکاری اورٹکیت عمراؤں سنگھ کے یوم شہادت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق وزیر اور جھارکھنڈ گورنمنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین بندھو ترکی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شہداء کے مجسمہ پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ گلپوشی کے بعد سابق وزیر نے کہا کہ چھوٹا ناگ پور کی سرزمین پر انگریزوں کے استحصال اور مظالم کے خلاف لڑتے ہوئےانگریزوں کے ناک میں دم کرنےوالے شہید شیخ بھکاری اورٹکیت عمراؤں سنگھ کی جوڑی نے 8 جنوری 1858 کو آزادی کی جنگ میں ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانی ہماری آزادی کی بنیاد تھی، ہمیں ایسے عظیم بیٹوں پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ انگریزوں کے خلاف جنگ آزادی کی بنیاد رکھنے والے اور چھوٹاناگپور کی سرزمین پر انگریزوں کی ناانصافی اور استحصال کے خلاف آواز اٹھانے والے انقلابی شہداء شیخ بھکاری اورٹکیت امراؤں سنگھ کو 8 جنوری 1858 کو بغیر کسی مقدمے کے موت کی سزا دی گئی۔ اس موقع پر اقلیتی ضلع صدر شمیم ​​اختر، چیف فلپ سہائے ایکا، ڈپٹی چیف امانت انصاری، یوتھ کانگر یس ضلع نائب صدر امیت کھلکھو، بلاک صدر منگا اورائوں، ایم ایل اے کے نمائندے جمیل ملک،کانگریس کے سینئر لیڈر تبارک خان، عابد انصاری، شمس الشیخ، جویل تیگا، بیلاس ٹوپو، ارجن مہتو، عارف حسن، نسیم انصاری، سیروفینا منز، سریتا تیگا اور کئی دیگر کانگریس لیڈر اور کارکنان موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.