International

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا لندن روانہ ہو گئیں

74views

ڈھاکہ، 8 جنوری (یو این آئی) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء لندن میں مناسب علاج کے لیے منگل کی رات ڈھاکہ سے روانہ ہوگئیں۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس سے ملی۔ڈیلی اسٹار نے بدھ کو اطلاع دی کہ محترمہ خالدہ منگل کی رات تقریباً 11:47 بجے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی ایئر ایمبولینس کے ساتھ روانہ ہوئیں۔بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان اپنے پارٹی سربراہ کا استقبال کرنے اور ان کے محفوظ سفر کی خواہش کے لیے ہوائی اڈے کے وی آئی پی لاؤنج میں جمع ہوئے۔بی این پی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا کہ محترمہ ضیاء کو عوامی لیگ کی حکومت کے جبر میں من گھڑت مقدمات میں چھ سال قید میں رکھا گیا۔ انہوں نے ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ “اپنی اسیری کے دوران، وہ شدید بیمار ہوگئیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ ہم نے بارہا اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے درخواست کی کہ وہ انہیں بیرون ملک علاج کروانے کی اجازت دیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.