آسنسول ، 7؍جنوری: آسنسول کے قدیم ترین رحمانیہ ہائر سیکنڈری سکول میں اسکول سروس کمیشن سے دو مدرسین کو بحیثیت اسسٹنٹ ٹیچر کے جوائن کرنے کے لیے بھیجا گیا۔اردو مضمون کے لیے ماسٹر محمد فیروز اور محمد مہتاب نے پیر کی صبح رئیس الاساتذہ شجاعت حسین اور سینئر مدرس ماسٹر محمد ارشاد خان کی موجودگی میں دونوں اساتذہ نےاسکول جوائن کیا۔اس سکول میں طلبہ کی تعداد تقریبا تین ہزار ہے اور اساتذہ صرف 30 ہیں طلبہ کی تعداد کے پیش نظر اساتذہ کی سخت کی قلت ہے۔دونوں اساتذہ نے اسکول سروس کمیشن کا امتحان 2016 میں پاس کیا تھا اور ان لوگوں کا پینل کمیشن کے پاس زیر التوا تھا ۔جسے کمیشن نے اب جاری کیا۔دونوں اساتذہ کے جوائن کرنے سے اسکول میں اساتذہ کی قلت کا مسئلہ کچھ حل ہوگا۔رئیس الاساتذہ شجاعت حسین نے دونوں اساتذہ کےتابناک مستقبل کی دعائیں کی ہیں اور ان سے تعلیم و تعلم میں پوری جانفشانی ودلجمعی کی امید کا اظہار کیاہے۔



