International

ایران میں قید تین فرانسیسی شہریوں کے حوالے سے صورتِ حال مزید خراب ہو رہی ہے: فرانس

67views

پیرس، 07 جنوری (یواین آئی) فرانس کے وزیرِ خارجہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ ایران میں قید تین فرانسیسی شہریوں کے حوالے سے صورتِ حال مزید خراب ہو رہی ہے جن میں سے بعض کو تشدد جیسے حالات میں زیرِ حراست رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے تعلقات اور پابندیوں کا خاتمے کا انحصار ان کی قسمت پر ہو گا۔ژاں نوئل باروٹ نے فرانسیسی سفراء کی ایک کانفرنس کو بتایا، “ایران میں یرغمال بنائے گئے ہم وطنوں کی صورتِ حال ناقابلِ قبول ہے۔ انہیں کئی سالوں سے غیر منصفانہ طور پر غیر مناسب حالات میں حراست میں رکھا گیا ہے جو بعض لوگوں کے نزدیک بین الاقوامی قانون کے تحت اذیت کی تعریف میں آتے ہیں۔ میں ایرانی حکام سے کہتا ہوں: ہمارے یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ ہمارے دو طرفہ تعلقات اور پابندیوں کے مستقبل کا انحصار اسی پر ہے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.