Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandرجب المرجب کا چاند نظر آیا ،ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ

رجب المرجب کا چاند نظر آیا ،ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ

عرس خواجہ غریب نواز 7؍ جنوری اور شب معراج 27؍جنوری کو

رانچی،یکم جنوری(راست) ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی نے کہاہے کہ مورخہ یکم جنوری 2025 بروز بدھ مطابق 29 جمادی الآخر 1446 کو ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز ہندپیڑھی رانچی سمیت جھارکھنڈ کے متعدد مقامات پر ماہ رجب المرجب 1446 کا چاند عام طور پر دیکھا گیا ۔ جس کی تصدیق قاضیان شریعت دارالقضا ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے کر دی ۔لہذا منجانب قاضیان ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ فیصلہ و اعلان کیا جاتا ہے کہ مورخہ 2 جنوری 2025بروز جمعرات ماہ رجب المرجب کی پہلی تاریخ ہے، 7؍جنوری بروز منگل 6؍ رجب المرجب یعنی عرس خواجہ خواجگان سیدناشیخ معین الدین چشتی حسنی حسینی المعروف بہ حضورخواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ اجمیرشریف اور 27؍ جنوری 2025 مطابق 26؍ رجب المرجب 1446 ہجری بروز پیر دن گزار کر آنے والی رات شب معراج ہے، ناظم اعلی نے تمام عشاقان حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ سے پرخلوص اپیل کیاہے کہ وہ عرس مقدس کے موقع پر 27؍ جنوری کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ ہرگاؤں، ہرقصبہ، شہر، محلہ میں عرس کا اہتمام کریں اور لنگرخواجہ کابھی نظم کریں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات