
جدید بھارت نیوز سروس رانچی، 30 دسمبر:۔ جھارکھنڈ اسکواش ریکیٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جھارکھنڈ اسٹیٹ اسکواش ٹیم کا انتخاب 30 دسمبر کو رانچی ڈسٹرکٹ اسکواش ریکیٹ ایسوسی ایشن کی میزبانی میں فریالال، رانچی میں واقع کراس کورٹ میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ ریاست بھر سے 50 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جس میں چار مرد اور چار خواتین کا انتخاب کیا گیا۔ 38ویں قومی کھیل چمپئن شپ 28 جنوری سے 14 فروری تک اتراکھنڈ میں کھیلی جائے گی۔ جس میں یہ کھلاڑی جھارکھنڈ اسکواش ٹیم کی جانب سے حصہ لیں گے۔ اس موقع پر رانچی ڈسٹرکٹ اسکواش ریکیٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری آشیش کمار بنرجی، کراس کورٹ کے آرین، سبھاش گنگولی اور بھاگوت مہتو نے اپنا کردار ادا کیا۔
جھارکھنڈ اسکواش ٹیم
لڑکے – ویراج گپتا، شیویش کانکوئی، ویدانت اگروال، ادوت تنیجا۔
لڑکیاں- آدیا بدھیا، باریا شرما، کرشا جالن، پریشا اگروال۔
