Jharkhand

جیل کے قیدیوں کو وزیر اعلیٰ جلد دے سکتے ہیں نئے سال کا تحفہ

109views

ہفتہ میں چار دن ملے گا چکن ؛ سبزی خوروں کیلئے کھیر اور پنیر کا انتظام

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28 دسمبر:۔ نئے سال میں قیدیوں کو ایک دن کے بجائے چار دن تک نان ویجیٹیرین کھانا فراہم کرنے کی تیاریاں ہیں۔ اس حوالے سے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے ان کی رضامندی کے لیے محکمہ جاتی وزیر کو تجویز بھیجی ہے۔ محکمہ کے وزیر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین ہیں۔ ان کی رضامندی کے بعد فائل کابینہ کے پاس جائے گی جہاں سے منظوری کے بعد اس سے متعلق قرارداد جاری کی جائے گی۔نئی تجویز میں قیدیوں کو مناسب مقدار میں پروٹین فراہم کرنے کا ذکر ہے۔ اس وقت قیدیوں کو سال 2012 کے ڈائٹ چارٹ کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے۔
نان ویجیٹیرین کو چکن اور دو انڈے ملیں گے
اس کے تحت نان ویجیٹیرین قیدیوں کو ہفتے میں ایک بار 100 گرام مٹن (بکرے کا گوشت ) دیا جاتا ہے۔ ریاستی حکومت کو بھیجی گئی نئی تجویز میں مٹن فراہم نہیں کیا جائے گا۔ بدلے میں فی قیدی کو 200 گرام مرغی اور دو انڈے ہفتے میں تین دن دیئے جائیں گے۔
سبزی خوروںکو کھیر اور پنیر کی سبزی ملے گی
سبزی خور قیدیوں کی بات کریں تو اب تک ایک ہفتے میں سبزی خور قیدیوں کو کھانے کے ساتھ 500 گرام کھیر دینے کا بھی انتظام ہے۔ اب ایسے قیدیوں کو کھیر کے ساتھ ہفتے میں تین دن سو۔سو گرام سویا بین بڑا اور دن میں ایک بار پنیر کی سبزی بھی دی جائے گی۔
جیل میں قیام کے دوران وزیر اعلیٰ نے کھانا بدلنے کی ضرورت محسوس کی تھی
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جیل میں قیام کے دوران کھانا تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے جیل کے کھانے پینے کے نظام کو قریب سے دیکھا۔ کچھ قیدیوں سے رائے بھی لی گئی۔ جیل سے باہر آنے کے بعد انہوں نے افسران کو جیل میں کھانے کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات دی تھیں۔ اس کا بنیادی مقصد قیدیوں کو پروٹین کی مناسب مقدار فراہم کرنا تھا۔ قیدیوں نے بھی مٹن کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد ہی ان کی پلیٹ سے مٹن نکال کر اس کی جگہ تین دن کے لیے چکن اور ایک دن انڈا دینے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.