Sunday, December 7, 2025
ہومNationalیوگی آدتیہ ناتھ نے صدرجمہوریہ کو مہاکنبھ کے لیے کیا مدعو

یوگی آدتیہ ناتھ نے صدرجمہوریہ کو مہاکنبھ کے لیے کیا مدعو

نئی دہلی، 29 دسمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کو مہاکمبھ 2025 کے لئے مدعو کیا۔یوگی آدتیہ ناتھ نے راشٹرپتی بھون میں محترمہ مرمو سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے صدر جمہوریہ کو مہاکمبھ 2025 کے لئے مدعو کیا اور انہیں مہاکمبھ کی علامت کا نشان پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مہاکمبھ 2025 کی علامتی نشان دئے جس میں ایک شال، شری پھل کی نقل اور دیگر نشانات شامل ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنا قیمتی وقت دینے کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ محترمہ صدر جمہوریہ جی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز سابق صدر رام ناتھ کووند، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور میزورم کے گورنر وی کے سنگھ کو بھی مہاکمبھ 2025 میں آنے کی دعوت دی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات