National

’بزمِ ادب‘- کلکتہ کی تجدید نَو کے بعد اولین یادگار ادبی نشست

94views

کو لکاتہ 28 دسمبر(راست)خلیق شخصیت ڈاکٹر نعیم انیس(ایسوسیٹ پروفیسر ، کلکتہ گرلس کالج) کی کوششوں سے “بزمِ ادب” کی تجدید نَو کے بعد اولین یادگار ادب نشست بمقام امپیریل ہال، پارک اسٹریٹ، کلکتہ بتاریخ 26/ دسمبر 2024 بروز جمعہ منعقد کی گئی۔ ادارہ “بزم ادب” کے صدر جناب اختر حسین نے تلاوت کلام الٰہی سے ادبی نشست کا آغاز کیا۔ پہلے مرحلے میں معیاری جریدہ “فکر و تحریر” کا اجرا عمل میں آیا۔ سرپرستِ ادارہ محترم قمر الدین ملک (نائب صدر انجمن ترقی اردو ھند، مغربی بنگال) اور محترم نثار احمد (جنرل سکریٹری، دی مسلم انسٹی ٹیوٹ، کلکتہ) کی موجودگی میں دہلی سے تشریف لائے معروف افسانہ نگار ، شاعر و ادیب محترم پرویز شہریار(آفیسر/ایڈیٹر ، این۔ سی۔ ای۔ آر۔ ٹی) کی صدارت میں منعقدہ یادگار ادبی نشست کے دونو۔ مراحل کی نظامت ڈاکٹر نعیم انیس نے خوب کی۔ معتمد محترم نے ادارے کی تجدیدِ نو کی نسبت سے ماضی کی کڑی کو سلسلہ وار جوڑتے ہوئے خوب تمہیدی گفتگو کی اور سرپرستانِ ادارہ نیز صدرِ نشست نے اردو زبان و ادب ، اس کی کسمپرسی اور لاحق خدشات مزید مستقبل کے حوالے سے گفتگو کیں۔ دوسرے مرحلے میں ایک یادگار شعری نشست برپا ہوئی۔ اس میں بشمول سینئر شعرا جناب منظور عادل ، جناب اکرام آذر، ڈاکٹر نوشاد مومن، جناب ارشاد آرزو ، جناب مہتاب سلم ،جناب نسیم فائق، ڈاکٹر احمد معراج، جناب شاہد اقبال، علی شاہد دلکش اور خواجہ احمد حسین مومن نے اپنی تخلیقات سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ صدر نشست نے مخصوص ادبی نشست، شہر نشاط کی مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ یہاں کے تخلیق کاروں کی تخلیقات، ادب اور ادیب کے حوالے سے اپنی مثبت آرا کو رکھا۔ نیز اپنی نثری نظمیں سنا کر نشست کی سنجیدگی میں اضافہ کیا۔ محترم نے اپنی کتاب کی دو کاپیاں بھی ڈاکٹر نعیم انیس اور ڈاکٹر نوشاد مومن کو تحفتاً پیش کی۔ خوشگوار علمی و ادبی فضا میں یادگار ادبی نشست سرپرستِ ادارہ جناب محمد جمال کے شکریے کے ساتھ تکمیل ہوئی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.