Saturday, December 6, 2025
ہومSportsسورما ہاکی کلب نے ہاکی انڈیا لیگ کے لئے ہرمن پریت سنگھ...

سورما ہاکی کلب نے ہاکی انڈیا لیگ کے لئے ہرمن پریت سنگھ کو کپتان مقرر کیا

رورکیلا، 27 دسمبر (یو این آئی) سورما ہاکی کلب نے ہاکی انڈیا لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے دو بار اولمپک برونز میڈل جیتنے والے ہرمن پریت سنگھ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ارجن ایوارڈ یافتہ اور دو بار ایف آئی ایچ بیسٹ پلیئر آف دی ایئر رہ چکے ہرمن پریت سنگھ نے پنجاب اور ہریانہ کی فرنچائز کی قیادت کرنے کے بارے میں کہا، “میں اس ٹیم کی قیادت کرنے اور ایک ایسے خطے کی نمائندگی کرنے کا منتظر ہوں جس کے میرے دل میں ایک خاص جگہ ہے۔ یہ ایک استحقاق اور اعزاز کی با ت ہے۔چنڈی گڑھ کے تاؤ دیوی لال اسٹیڈ یم میں کامیاب پری سیزن کیمپ کے بعد ٹیم کی تیاریوں پر بات کرتے ہوئے، انہو ں نے کہا، ’’ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم ہے، جس نے کیمپ کے دوران اچھی طرح سے تام میل بیٹھایا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ برسوں سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور ہمارے پا س کچھ دلچسپ نوجوان صلاحیتیں اور تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑی ہیں۔ ہمارا مقصد واضح ہے – ٹرا فی جیتنا۔”سورما ہاکی کلب کے ہیڈ کوچ جیرون بارٹ نے ہرمن پریت کی قائدانہ خوبیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کی کپتان کے طور پر ہرمن پریت کا تجربہ، دباؤ میں ان کا صبر اور ہندوستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملنے والا احترام انہیں ٹیم کی قیا دت کرنے کیلئےبالکل درست متبادل بناتا ہے ۔ ہم انہیں اس سیزن میں ٹیم کی رہنمائی کرتے ہوئے دیکھنے کیلئےپرجوش ہیں۔ ٹیم میں ہندو ستانی اسٹار ویویک ساگر پرساد، گرجنت سنگھ، منیندر سنگھ، سنیت لاکڑا اور موہت ایچ ایس کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے ڈریگ- فلکر جیر یمی ہیورڈ، بیلجیئم کے نکولس پونسلیٹ اور وکٹر و یگنیز، اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے گول کیپر ونسنٹ وناش، ڈچ اسٹرائیکر بورس برک ہارٹ اور ارجنٹینا کے مڈفیلڈر نکولس ڈیلا ٹورے جیسے بین الاقوامی ٹیلنٹ کے ساتھ ایک زبردست لائن اپ موجود ہے۔سورما ہاکی کلب اپنی پہلی مہم کا آغاز اتوار کو رورکیلا کے برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں تمل ناڈو ڈریگن کے خلاف کرے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات