چنڈی گڑھ، 27 دسمبر (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سینی نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔سینی نے کہا کہ پنجاب کے ایک سادہ گاؤں سے ماہر اقتصادیات اور ہندوستان کے وزیر اعظم بننے تک کا سفر آپ کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ کو ان کی سادگی اور علمی شخصیت کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ملک کی ترقی میں ان کا کردار ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گا۔انہوں نے دعا کی کہ ایشور مرحوم کی آتما شانتی دے اور لواحقین کو اس مشکل گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ طویل عرصے سے بیمار تھے۔









Users Today : 160
Users Yesterday : 170
Users Last 7 days : 1432
Users Last 30 days : 1818
Users This Month : 1804
Users This Year : 1818
Total Users : 4563361