Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalمغربی شام میں "اسد کی ملیشیا" کے خلاف سکیورٹی آپریشن شروع

مغربی شام میں “اسد کی ملیشیا” کے خلاف سکیورٹی آپریشن شروع

دمشق، 27 دسمبر (یواین آئی) شام میں ’’ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ‘‘ نے سکیورٹی کو کنٹرول کرنے اور طرطوس گورنری میں بشار الاسد کی حکومت کی باقیات کا پیچھا کرنے کے لیے ایک آپریشن شروع کردیا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے مغربی شام میں “اسد کی ملیشیا” کے خلاف سکیورٹی آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔ایجنسی نے کہا ہے کہ “ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے وزارت داخلہ کے تعاون سے سکیورٹی، استحکام اور شہری امن کو کنٹرول کرنے اور طرطوس گورنری کے دیہی علاقوں میں جنگلات اور پہاڑیوں میں اسد کی ملیشیا کی باقیات کا پیچھا کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے۔دریں اثنا شام کی وزارت داخلہ نے دمشق کے دیہی علاقوں سے غیر قانونی ہتھیاروں کو واپس لینے کے لیے ایک مہم کا اعلان کیا۔ وزارت نے بعد میں اطلاع دی کہ کومبنگ آپریشن کے دوران دمشق کے دیہی علاقوں قدسیا میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ شام میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ نے جھڑپوں کی وجہ سے قدسیا میں کرفیو نافذ کر دیا۔مزید برآں شام کی وزارت دفاع نے مطلوب افراد کے لیے 4 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی کہ وہ خود کو اور اپنے ہتھیاروں کے حوالے کر دیں۔ وزارت دفاع نے کہا بدھ کو بدامنی والے محلوں پر حفاظتی حصار نافذ کر دیا گیا تھا۔شام کے وزیر داخلہ محمد عبدالرحمن نے اعلان کیا تھا کہ وزارت داخلہ کے 14 ارکان ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ طرطوس گورنری کے دیہی علاقوں میں سابق حکومت کے ارکان کی طرف سے گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع شام کی سلامتی اور اس کے عوام کی زندگیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرنے والے ہر شخص پر آہنی ہاتھ سے حملہ کرے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات