نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی نے 100 سال پہلے بیلگام اجلاس میں انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کی حیثیت سے جن خیالات کا اظہار کیا تھا، آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اسی جگہ منعقد ہونے والے اجلاس میں، باپو کے اصولوں کی حفاظت کا عہد لیا جائے گا کانگریس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کے روز ٹویٹ کیا کہ کانگریس مہاتما گاندھی کے نظریات پر عمل کرے گی اور ان کے اصولوں پر ہو نے والے حملوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔انہوں نے کہا، ‘مہاتما گاندھی نے 100 سال پہلے 26 دسمبر 1924 کو اس وقت بیلگام اور آج کے بیلگاوی میں کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ کانگریس کا یہ ایک تاریخی سیشن تھا۔ آج توسیعی ورکنگ کمیٹی اسی جگہ اپنی نوستیہ گرہ سبھا کر رہی ہے۔مسٹر جے رام رمیش نے کہا، “یہ اجلاس خود کو مہاتما گاندھی کی وراثت کے تحفظ اور فروغ کے لیے وقف کر ے گا، جس پر منظم طریقے سے اس نظریے کے لوگوں کے ذریعہ حملہ کیا جا رہا ہے جس نے ہمیشہ ان کی مخالفت کی اور جس نے آئین کو اپنانے پر ان کے خلاف حملہ کیا تھا۔
16
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وفات
کھڑگے - سونیا - راہل - پرینکا نے منموہن کو خراج عقیدت پیش کیا نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این...
وزیراعظم نے منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ...
صدر جمہوریہ نے منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج یہاں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن...
تاریخ منموہن کو ان کی عاجزی اور بے پناہ علم کیلئے ہمیشہ یاد رکھے گی
کانگریس سمیت ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں نےمنموہن سنگھ کی وفات پرگہری تعز یت کا اظہار کیا نئی دہلی، 27...