International

ایردگان نے ترکی میں کم از کم اجرت میں 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا

60views

انقرہ، 25 دسمبر(یو این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردگان نے منگل کے روز کہا کہ ملک میں کم از کم اجرت 30 فیصد بڑھا کر 22,104 ترک لیرا (تقریباً 630 ڈالر) کر دی گئی ہے۔مسٹر اردگان نے ‘X’ پر کہا کہ “2025 میں، کم از کم خالص اجرت 30 فیصد اضافے کے ساتھ 22,104 ترک لیرا ہوگی”۔ یہ ہمارے ملک اور عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہو”۔گزشتہ سال حکومت نے کم از کم اجرت میں 49 فیصد اضافہ کر کے 17002 ترک لیرا کر دیا تھا۔تاہم، کنفیڈریشن آف ٹرکش ٹریڈ یونینز، جس نے کم از کم اجرت 29,583 لیرا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس معاملے پر حالیہ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔کم از کم اجرت میں 30 فیصد اضافے کو ترکی میں اپوزیشن گروپوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور سوشل میڈیا پر اس پر بڑے پیمانے پر بحث ہو رہی ہے۔نومبر میں، ترکی میں سالانہ افراط زر کی شرح 47.1 فیصد درج کی گئی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.