
106views
جدید بھارت نیوز سروس
پلاموں، 24 دسمبر:۔ حسین آباد میں اتوار کو رقاصہ (ڈانسر) پوجا کماری عرف ساوتری کے قتل معاملے میں پلاموں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پلاموں کی ایس پی رشما رامسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوجا کو اس کے عاشق سندیپ سنگھ نے قتل کیا ہے۔ پپو شرما نے پوجا پر فائرنگ کی تھی جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ اس پورے معاملے میں پولس نے عاشق سندیپ اور شوٹر پپو شرما کے ساتھ چاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ گرفتار افراد سے ایک دیسی ساختہ پستول، ایک موٹر سائیکل، ایک کار، موبائل فون اور 10 ہزار روپے بطور پیشگی رقم برآمد ہوئی ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات میں ایس ڈی پی او آئی پی ایس، ایس محمد یعقوب، حسین آباد تھانہ انچارج سنجے یادو، حیدر نگر تھانہ انچارج افضل انصاری سمیت کئی پولیس افسران شامل تھے۔
