جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23 دسمبر: رانچی میں وزیر حفیظ الحسن نے نیپال ہاؤس رانچی میں محکمہ آبی وسائل کے محکمانہ سکریٹری پرشانت کمار، محکمہ کے چیف انجینئر وجے شنکر کے ساتھ ریاست کے تمام اضلاع کے عہدیداروں کے ساتھ ریاستی سطحی جائزہ میٹنگ کی اورمحکمہ کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں معلومات لی۔ کام کو جلد اور وقت پر مکمل کرنے کو لیکر عہدیداروں کو کئی ہدایت دیں۔اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ محکمہ کو پوری ترجیح کے ساتھ ریاست میں قابل کاشت زمینوں کو آبپاشی کا پانی فراہم کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آبپاشی کے لیے پانی کو مائیکرو اریگیشن، سولر لیپ اریگیشن سسٹم اور بہت سی دوسری اسکیموں کے ذریعے تیزی سے فراہم کیا جا سکتا ہے۔ نیز تمام اضلاع کے جغرافیائی محل وقوع کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کا کام کیا جائے گا۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595805