جدید بھارت نیوز سروس
رانچی 23 دسمبر:مر کزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر، حکومت ہند، ڈاکٹر ایل مروگن آج 23 دسمبر 2024 کو دوپہر 2:20 بجے برسا منڈا ہوائی اڈے، رانچی، جھارکھنڈ پہنچے، جہاں ان کا خیرمقدم حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت آنے والے مختلف محکموں جیسے پریس انفارمیشن بیورو، سنٹرل کمیونیکیشن بیورو، دوردرشن، آل انڈیا ریڈیو نے کیا۔اس موقع پر میڈیا کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے اپنے جھارکھنڈ دورے کے مقاصد پر تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ وہ خواہش مند ضلع بیداری پروگرام کے تحت پلامو ںجا رہے ہیں۔اس کے ساتھ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے تمل ناڈو کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد وہ بذریعہ سڑک ڈالٹن گنج روانہ ہوئے جہاں وہ آج شام 8 بجے پلامو (ڈالٹن گنج) کے سرکٹ ہاؤس میں عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔24 اور 25 دسمبر کو ہونے والے پروگرام صرف ڈالٹن گنج میں منعقد ہوں گے۔
13
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا
بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے وزیر اعلیٰ نے اے سی بی کے تحت فلائنگ اسکواڈ بنانے کی ہدایات دی جدید...
جھارکھنڈ کی وزیر زراعت شلپی نیہا ترکی ایکشن موڈ میں
گوڈا ضلع زراعت افسر کو وجہ بتائو نوٹس بھجوایا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 23 دسمبر:۔ جھارکھنڈ کی زراعت، حیوانات اور...
وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے روزگار میلے میں رانچی کے 327 امیدواروں کو تقرری نامے دیے
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 23 دسمبر:۔ سوموار کے روز، رانچی کے ایم پی اور ریاستی وزیر دفاع سنجے سیٹھ نے...
جی ڈی گوینکا ٹاڈلر ہاؤس رانچی میں کرسمس کی تقریب منعقد
جدید بھارت نیوز سروس رانچی، ، 23 دسمبر:جی ڈی گوینکاٹاڈلر ہاؤس، ہرمو میں 22 دسمبر 2024 کو کرسمس کا شاندار...