Jharkhand

معذوروں کو ڈھا ئی ہزار ماہانہ کا بل اگلے اسمبلی اجلاس میں منظور ہو گا

3views

جھارکھنڈ ڈس ایبلٹی سلوشن سنٹر کی افتتاحی تقریب میں وزیر حفیظ الحسن کا اعلان

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی 22 دسمبر:جھارکھنڈ کے معزز وزیر حفیظ الحسن نےبر یاتو روڈ واقع رانی بگان میں جھارکھنڈ ڈس ایبلٹی سلوشن سنٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ معذوروں کو 2500 روپے کی پنشن دی جائے گی۔ اس سے متعلق بل آنے والے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں منظور کی جائے گی۔ اور اس کے ساتھ ہی معذوروں کو یہ رقم ملنا شروع ہو جا ئے گی ساتھ ہی خود روزگار کے لیے قرض اور روزگار کے لیے 4 فیصد ریزرویشن کو یقینی بنانے کی بات بھی انہو ں نے کہی اس کے ساتھ ہی میٹنگ کے اختتام کا اعلان کیا گیا، اس میٹنگ میں جھارکھنڈ دیویانگ آندولن ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر اوم پرکاش چوہان، نائب صدر یشونت کمار ورما، خزانچی۔ کماری جنہا، کوڈرما سے پنکج کمار، تنویر اختر، آلوک کمار، رام گڑھ سے منورما کماری، ہزاری باغ سے دیپک شرما، ششی کانت بھارتی، اروند کمار، لال بہاری رام، پالامو سے بلرام انصاری، گوڈا سے راجیش ساہ، اشوک مہتو، رینا کماری، سشما کماری، رانچی سے دیپک سنگھ، سیتا کماری، اجیت سنگھ، لاتیہار سے انیل ڈانگی، پرمود یادو، پپو چوہان، دھنباد سے۔ گریڈیہہ سے تھامس ہیمبرم، گڑھوا وغیرہ اضلاع سے دوسرے معذور افراد نے شرکت کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.