National

مہاراشٹرا حکو مت کے نئے وزراء کو قلمدانوں کی تقسیم

10views

وزارات داخلہ کا اہم محکمہ وزیراعلی نے اپنے پاس ہی رکھا

ناگپور ٢٢ دسمبر (یو این آئی ) ریاست مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں سرمائ اجلاس کے خاتتمے کے بعد کل رات دیر گئے دیویندر فڑنویس کابینہ کے ۳۹؍ وزراء کو قلم دان تقسیم کئے گئے جس میں وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس نے وزارت داخلہ سمیت توانائی ،قانون ،جنرل ایڈمنسٹریشن، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ سمیت وہ تمام محکمہ اپنے پاس ہی رکھے جوکسی وزراء کو الاٹ نہیں کئے گئے-وزارات داخلہ کے قلمدان کو لیکر بی جے پی اور اسکی ہمنوا سیاسی پارٹیوں میں رسہ کشی چل رہی تھی لیکن بہرحال دیوندر فڑنویس اسے اپنے پاس ہی رکھنے میں کامیاب ہوئے -۔ نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو شہری ترقیات ،پبلک ورکس ڈپاٹمنٹ،ہاؤسنگ جیسے اہم محکمات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ دوسرے نائب وزیر اعلی اجیت پواکوراس مرتبہ بھی وزیر مالیات کی ذمہ داری دی گئی ساتھ ہی ساتھ ایکسائز ڈپارٹمنٹ بھی ان کے حصہ مین آیا ہے۔ کابینہ مین شامل واحد مسلم وزیر حسن مشرف کو ایک بار پھر میڈیکل طبی تعلیم کا قلم دان دیا گیا ہے۔ جبکہ ممبئ بی جے پی کے صدر اشیش شیلار کو انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کا محکمہ دیا گیا ہے-ریاست میں وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم کو لیکر اپوزیشن نے بڑا واویلا مچایا تھا وزراء کی حلف برداری کے دو ہفتوں بعد بھی انھیں قلمدان تقسیم نہیں کئے گئے تھے کل شب قلمدانوں کی تقسیم کے بعد یہ سسپنس ختم ہوا لیکن چند وزراء کے کیمپ سے ہلکی آوازیی یہ کہکر اٹھنا شروع ہوچکی ہے کہ انھیں انکی قابلیت کے مطابق قلمدان تقسیم نہیں کئے گئے-
وزراء اور ان کے محکموں کی فہرست درج ذیل ہے۔
کابینی وزیر: چندر شیکھر باونکولے – محصول، رادھا کرشن ویکھے پاٹل – پانی تحفظ (گوداوری اور کرشنا طاس کی ترقی)، حسن مشرف – طبی تعلیم، چندرکانت پاٹل – وزیر اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم، پارلیمانی امور، گریش مہاجن – آبی تحفظ (ودربھ، تاپی، کونکن کی ترقی)، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، گلاب راؤ پاٹل – پانی کی فراہمی، گنیش نائک، دادا جی بھوسے – اسکول کی تعلیم، سنجے راٹھور – مٹی اور پانی کی جانچ، دھننجے منڈے – خوراک اور شہری فراہمی اور صارفین کا تحفظ، منگل پربھات لودھا – اسکیل ڈیولپمنٹ، روزگار، صنعت اور ریسرچ، ادے سمنت – صنعت اور مراٹھی زبان، جے کمار راول – مارکیٹنگ، پروٹوکول، پنکجا منڈے – ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، انیمل ہسبنڈری، اتل ساوے – او بی سی ڈیولپمنٹ، ڈیری ڈیولپمنٹ کی وزارت، توانائی ، اشوک اویکے- قبائلی ترقی کی وزارت

  1. شمبھوراج دیسائی – وزارت سیاحت، کان کنی ، اشیش شیلر – انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، دتاترے بھامے – کھیل اور اقلیتی ترقی، ادیتی تٹکرے – خواتین اور بچوں کی ترقی، شیویندرراجے بھوسلے – پبلک ورکس، مانیکراؤ کوکاٹے – زراعت، جے کمار گور – گاؤں کی ترقی، پنچایت راج، نرہاری جروال – فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹر یشن، سنجے ساوکرے – کپڑا، سنجے شرسات – سماجی انصاف، پرتاپ سرنائک – ٹرانسپورٹ، بھرت گوگولے – روزگار کی ضمانت، باغبانی۔ مکرند پاٹل – ریلیف اور بحالی، نتیش رانے – فشریز اور پورٹس،آکاش پھونڈکر – وزارت محنت، باباصاحب پاٹل – کو آپریٹیو، پرکاش ابیتکر – صحت عامہ اور خاندانی بہبود-
    وزیر مملکت: مادھوری مشال – سماجی انصاف، اقلیتی ترقی اور اوقاف، طبی تعلیم کی وزارت، اشیش جیسوال – خزانہ اور منصوبہ بندی، قانون اور انصاف، میگھنا بورڈیکر – صحت عامہ، خاندانی بہبود، پانی کی فراہمی، اندرانیل نائک – اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم، قبائلی ترقی اور سیاحت، یوگیش کدم – وزارت داخلہ،دیہی و شہری علاقے، پنکج بھوئیر – ہاؤسنگ۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.