Monday, December 22, 2025
ہومJharkhandلاتیہار پولیس نے دس ایکڑ میں لگی پوست کی غیر قانونی کاشت تباہ...

لاتیہار پولیس نے دس ایکڑ میں لگی پوست کی غیر قانونی کاشت تباہ کر دی

جدید بھارت نیوز سروس
لاتیہار، 20 دسمبر:۔ پولیس نے جمعہ کے روز بالوماتھ پولیس سب ڈویژن کے تحت باریاتو تھانہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی شروع کی۔ دس ایکڑ جنگلاتی اراضی پر کی گئی پوست کو پولیس نے ٹریکٹر سے روند کر تلف کر دیا۔ باریاتو تھانہ انچارج دیویندر کمار نے بتایا کہ ضلع سپرنٹنڈنٹ کمار گورو کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر باریاتو تھانہ کے تحت کھورا کے گرووے گاؤں میں دریا سے متصل جنگلاتی زمین میں لگائی گئی پوست کی تقریباً دس ایکڑ فصل کو ضبط کیا گیا۔ ٹریکٹروں اور لاٹھیوں سے مار مار کر تباہ کر دیا۔ پوست کاشت کرنے والے افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ منشیات فروشوں کی نشاندہی کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے فوری طور پر باز آجائیں۔ چھاپہ مار ٹیم میں باریاتو تھانہ انچارج دیویندر کمار، ایس آئی نرمل منڈل، ایس آئی رتیش تیگا، اے ایس آئی سریش سنگھ، اے ایس آئی نیرج دوبے اور پولیس اسٹیشن کے مسلح دستے شامل تھے۔ واضح رہے کہ تھانہ باریاتو کے علاقہ میں پولیس افیون مافیا کے ذریعہ جنگلاتی اراضی کی نشاندہی کرکے پوست کی غیر قانونی کاشت پر لگاتار حملہ کررہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات