Jharkhand

اقلیتوں سے متعلق 32 نکاتی مطالبات وزیر حفیظ الحسن کو سونپا گیا

7views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18 دسمبر: عالمی یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کی طرف سے حج ہاؤس رانچی میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران 32 نکاتی مطالبات پر مشتمل ایک مطالبہ خط اقلیتی بہبود کے وزیر حفیظ الحسن انصاری کو آمیا تنظیم کی جانب سے سونپا گیا۔ جس میں 10 جون 2022 کو رانچی فائرنگ کے شکار کے خاندان کو انصاف دلانے، ہجومی تشدد کو روکنے کے لیے قانون بنانے،اقلیتی کمیشن کے آرڈر نمبر 174/2015 کے مطابق 4401 اردو اسسٹنٹ ٹیچرس کی 3712 آسامیوں کے بیک لاگ کو پُر کرنے ،543 اردو اسکول جن کی اردو کی حیثیت اور جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم کردی گئی،ان اسکولوں میں پونا اسٹیٹس بحال کرنے، مدرسہ عالم فاضل کا امتحان یونیورسٹی قائم کر کروانے،اقلیتی اکثریتی علاقوں میں +2 اسکولوں کا قیام، اقلیتوں کے لیے بجٹ میں اضافہ، اقلیتی طلبہ کو پری میٹرک اسکالرشپ دینے، اقلیتی نوجوانوں کو ہنر مندانہ تربیت فراہم کرنے،یو پی ایس سی، جے پی ایس سی، جے ایس سی اے کے لیے اقلیتی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ شروع کرنے، اقلیتی ڈائریکٹوریٹ کی تشکیل، بنکروں اور ٹریلرنگ کے پیشے سے وابستہ اقلیتوں کو سرکاری کام مختص کرنے، اقلیتی بے زمینوں کو زمین الاٹ کرنے، اقلیتی کسانوں کے لیے ایک اسکیم شروع کرنے،اقلیتی ٹھیکیداروں اور سپلائرز کو کام مختص کرنے،اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی طرح جھارکھنڈ میں بھینسوں کو ذبح کرنے کی اجازت دینے کا بڑا مطالبہ کیا گیا،جس پر وزیر نے مطالبات پر کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر آمیا آرگنائزیشن کے صدر ایس علی، سماجی کارکن تنویر احمد، محمد بابر، مسلم انصاری، مولانا ضیاء الہدیٰ، اسم اعظم وغیرہ موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.