جدید بھارت نیوز سروس: رام گڑھ، 18 دسمبر: رام گڑھ کے ڈپٹی کمشنر چندن کمار بدھ کو سدھو کانو میدان پہنچے۔رام گڑھ پولس کی جانب سے سدھو کانو میدان میں عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام میں ڈپٹی کمشنر چندن کمار اور ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں اور او پیز کی جانب سے اسٹال لگائے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر چندن کمار نے اسٹال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر رام گڑھ کے ایس پی اجے کمار ایس ایس ڈی پی او پرمیشور پرساد فیضان احمد رام گڑھ سرکل آفیسر سدیپ اکا وغیرہ خاص طور پر موجود تھے۔



