جدید بھارت نیوز سروس
سرائے کیلا، 17 دسمبر:۔ سرائی کیلا-کھرساواں ضلع پولیس نے ایک بین ضلعی موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور کل 70 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ موٹرسائیکل چوری پر قابو پانے میں یہ سرائے کیلا-کھرساواں پولیس کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے اور شاید یہ ریاست میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی سب سے بڑی ریکوری ہے۔ اس گینگ سے وابستہ چار ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ جانکاری ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مکیش کمار لونایت نے دی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ تمد کے علاقے سے تین موٹر سائیکل چور موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے لیے کچئی مارکیٹ آنے والے ہیں۔ یہ ملزمان اس سے قبل بھی اس علاقے میں مختلف ہفتہ وار ہاٹوں، بازاروں اور میلوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور کارروائی کی ہدایت کی۔ چھاپہ ماری کرتے ہوئے، پولیس ٹیم نے رانچی ضلع کے تمر پولیس اسٹیشن کے تحت رائڈیہ کے رہنے والے شنکر مانجھی عرف سندیپ اور بھوشن ماچھوا کو ایک چوری شدہ موٹر سائیکل کے ساتھ پکڑ لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران شنکر مانجھی اور بھوشن ماچھوا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں رانچی، چائے باسہ، کھونٹی اور جمشید پور اضلاع کے شہری اور دیہی علاقوں کے بازاروں، ہاٹوں اور میلوں سے 100 سے زائد موٹر سائیکلیں چرائی ہیں۔
6
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ کے 1لاکھ 36 ہزار کروڑ کا مسلہ پارلیمنٹ میں اُٹھا
مرکزی حکومت کے پاس ایسی کوئی رقم بقایا نہیں ہے: مودی حکومت کے وزیرکا جواب وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریاست...
اقلیتی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرآمیا تنظیم کے ذریعہ اقلیتی رپورٹ کارڈ 2024 جاری کیا گیا
حکومت اقلیتی مسائل پر جاری کردہ رپورٹ کارڈ کا نوٹس لے: ایس علی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 دسمبر: اقلیتی...
مولانا ابوالکلام آزاد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ
ممشاد اور ارشاد کی جوڑی فائنل جیت کرچیمپئن بن گئی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 دسمبر: مارننگ گروپ کے زیراہتمام...
ہوم سکریٹری اور ڈی جی پی چترا پہونچے، جائزہ میٹنگ میں شریک ہوئے
رانچی، ہزاری باغ، لاتیہار اور چترا اضلاع کے 34 تھانہ انچارجوں سے رپورٹ لیں گے جدید بھارت نیوز سروسچترا ،...