Sports

مشکل میں پھنسی ہندوستانی ٹیم کو روہت اور راہل کا سہارا

29views

برسبین، 16 دسمبر (یو این آئی) تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پیر کی صبح آسٹریلیا کو 445 تک محدود رکھنے کے بعد ہندوستان یشسوی جیسوال، شبھمن گل، وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت کے وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں ہے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندستان نے چار وکٹ پر 51 رن بنا لیے ہیں اور وہ ابھی بھی آسٹریلیا کے اسکور سے 394 رن پیچھے ہے۔ کے ایل راہول (33 ناٹ آؤٹ) اور کپتان روہت شرما (0 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود ہیں۔ ہندوستانی ٹیم اب میچ کے نتیجے کے لیے کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول کی دلیرانہ اننگز کا انتظار رہے گا۔آج صبح آسٹریلیا نے کل کے اسکور سات وکٹ پر 405 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ جسپریت بمراہ نے مچل اسٹارک (18) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد محمد سراج نے نیتھن لیون (دو) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ آکاش دیپ نے ایلکس کیری (70) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی پہلی اننگز 445 پر سمیٹ دی۔ ہندستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے چھ اور محمد سراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نتیش کمار ریڈی اور آکاش دیپ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور مچل اسٹارک نے پہلے ہی اوور میں یشسوی جیسوال (چار) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ تیسرے اوور میں اسٹارک نے شبھمن گل (ایک) کو بھی اپنا شکار بنایا۔ جوش ہیزل ووڈ نے آٹھویں اوور میں وراٹ کوہلی (تین) کو آؤٹ کیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور صرف 22 رن تھا۔ اس کے بعد کے ایل راہل اور رشبھ پنت نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ جب 13 اووروں کے بعد بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا تو ہندوستان نے تین وکٹوں پر 39 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد جب کھیل شروع ہوا تو ہندوستان نے 14ویں اوور میں رشبھ پنت (نو) کا وکٹ گنوا دیا۔ پنت کو کمنز نے وکٹ کیپر کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.