برسبین، 15 دسمبر (یو این آئی) ٹریوس ہیڈ (152) اور اسٹیو اسمتھ (101) کی سنچری اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے اتوار کو تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سات وکٹوں پر 405 رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔چائے کے بعد دن کے آخری سیشن میں جسپریت بمراہ ایک بار پھر فارم میں نظر آئے۔ بمراہ نے اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔ اسمتھ نے 190 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگ کھیلی۔ بمراہ کا اگلا شکارمچل مارش (پانچ) بنے۔ اس کے بعد انہوں نے ٹریوس ہیڈ (152) کو پنت کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہندوستان کو ایک بڑی کامیابی دلائی۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستان میچ میں واپسی کرے گا۔ لیکن کپتان پیٹ کمنز اور ایلکس کیری نے ہندوستانی امیدوں کو جھٹکا دیا۔ دن کا ساتواں وکٹ کپتان پیٹ کمنز (20) کی صورت میں گرا۔ انہیں محمد سراج نے آؤٹ کیا۔آج دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت آسٹریلیا نے سات وکٹوں پر 405 رنز بنا لیے ہیں اور ایلکس کیری (45 ناٹ آؤٹ) اور مچل اسٹارک (ناٹ آؤٹ 7) کریز پر موجود ہیں۔آسٹریلیا نے کل کے اسکور 28 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ابھی ٹیم کے اسکور میں تین رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ جسپریت بمراہ نے عثمان خواجہ (21) کو رشبھ پنت کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ کروا کر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ 19ویں اوور میں بمراہ نے نیتھن میکسوینی (9) کو بھی اپنا شکار بنالیا۔ 33 ویں اوور میں نتیش کمار ریڈی نے مارنس لابشگن (12) کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کھانے کے وقت تک 104 پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں پڑ گئی تھی۔ بحران کے ایسے وقت میں بلے بازی کے لئے آنے والے اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے اننگ کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بنائے۔ چائے کے وقت تک ٹریوس ہیڈ نے اپنی سنچری مکمل کر لی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی چوتھی سنچری ہے۔ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے پانچ اور نتیش کمار ریڈی اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
37
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ریکارڈ 423 رن سے شکست دی
انگلش ٹیم نے سیریز 2-1سے جیت لی ہملٹن، 17 دسمبر (یو این آئی) مچل سینٹنر (چار وکٹ)، ٹم ساؤتھی اور...
دپیکا، انکیتا بھکتا، دھیرج قومی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے ٹاپ تیر اندازوں میں شامل
جمشید پور، 17 دسمبر (ہ س)۔ ایک مصروف 2025 کیلنڈر سے پہلے، ملک کے سرفہرست تیر انداز جن میں دپیکا...
ولیمسن کی سنچری کے بعد نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے انگلینڈ پر اپنی گرفت مضبوط کی
ہیملٹن، 16 دسمبر (یو این آئی) کین ولیمسن (156)، ڈیرل مچل (60)، مچل سینٹنر (49) اور ٹام بلنڈل (ناٹ آؤٹ...
مشکل میں پھنسی ہندوستانی ٹیم کو روہت اور راہل کا سہارا
برسبین، 16 دسمبر (یو این آئی) تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پیر کی صبح آسٹریلیا کو 445 تک محدود...