جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 15 دسمبر، جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام کانگریس بھون رانچی میں ریاستی صدر شری کیشو مہتو کملیش کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اقلیتی محکمہ کے ریاستی صدر منظور انصاری موجود تھے۔اجلاس کی نظامت تنظیم کے جنرل سیکرٹری اختر علی نے کی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ گوتم اڈانی کے خلاف 18 دسمبر 2024 کو امریکہ کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود وزیر اعظم مودی انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور بھارت کی تمام جائیدادیں اڈانی کے ہاتھ میں بیچنے کا کام کر رہے ہیں۔ اس کی مخالفت میں پوری ریاستی کانگریس راج بھون تک مارچ کرے گی اور احتجاج کرے گی۔ اس کی کامیابی کے لیے ریاستی صدر جناب کیشو مہتو کملیش جی نے اقلیتی کانگریس کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے رہنما خطوط دئیے اور جنوری کے پہلے ہفتے میں اقلیتی تشکر کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس میں قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی بھی موجود ہوں گے۔اس میٹنگ میں کریم انصاری، محمود علی، صغیر انصاری، دلیپ جان تیگا، زیتون جان، محمد سلیم، حسین خان، ذیشان خان، ارشد القادری، کیشر خان، حاجی سکندر، ثناء اللہ خان، سہراب انصاری، جاوید قاسمی، شامل تھے۔ منظور عالم، باریک انصاری، ساجد علی خان، غلام ربانی، رستم علی، سائیں رحمان، غلام سرور پنکو، تسلیمہ ملک، حسنین زیدی، صدام حسین، ظفر انصاری سمیت ریاستی کمیٹی کے عہدیداران اور ضلعی صدور موجود تھے۔
22
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ کے 1لاکھ 36 ہزار کروڑ کا مسلہ پارلیمنٹ میں اُٹھا
مرکزی حکومت کے پاس ایسی کوئی رقم بقایا نہیں ہے: مودی حکومت کے وزیرکا جواب وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریاست...
اقلیتی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرآمیا تنظیم کے ذریعہ اقلیتی رپورٹ کارڈ 2024 جاری کیا گیا
حکومت اقلیتی مسائل پر جاری کردہ رپورٹ کارڈ کا نوٹس لے: ایس علی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 دسمبر: اقلیتی...
مولانا ابوالکلام آزاد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ
ممشاد اور ارشاد کی جوڑی فائنل جیت کرچیمپئن بن گئی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 دسمبر: مارننگ گروپ کے زیراہتمام...
ہوم سکریٹری اور ڈی جی پی چترا پہونچے، جائزہ میٹنگ میں شریک ہوئے
رانچی، ہزاری باغ، لاتیہار اور چترا اضلاع کے 34 تھانہ انچارجوں سے رپورٹ لیں گے جدید بھارت نیوز سروسچترا ،...