26
جدید بھارت نیوز سروس:
چترا، 13 دسمبر: ڈی سی رمیش گھولپ نے چترا کلکٹریٹ کے میٹنگ روم میں جنتا دربار کے ذریعہ ان سے ملنے آئے عام لوگوں کے مسائل سنے ۔ جنتا دربار میں خا ص طور پر زمین کے تنازعہ، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ابوا ہاؤسنگ، پینے کے پانی کی فراہمی، محکمہ جنگلات، این ٹی پی سی پروجیکٹ اور دیگر معاملات شامل ہیں۔ایک ایک کرکے ان سے ملنے آنے والے تمام عام لوگوں کے مسائل سے متعلق درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے عام لوگوں کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔