کلرک اور ریونیو ملازم دفتر میں غیر حاضر پائے گئے
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی 13 دسمبر:ڈپٹی کمشنر رانچی شری منجوناتھ بھجنتری نے آج شام کو سٹی سرکل آفس کا اچانک معائنہ کیا۔ سب سے پہلے ڈپٹی کمشنر نے دفتر میں موجود اہلکاروں کا حاضری رجسٹر اور بائیو میٹرک حاضری چیک کی۔ دفتر میں ایک کلرک اور ریونیو ملازم غیر حاضر پائے جانے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر مسٹر منجوناتھ بھجنتری نے سرکل آفیسر مسٹر منشی رام سے داخل ، خارج کے زیر التوا کیسوں کی جانکاری لی اور رجسٹر-2 کے اصلاحی پورٹل کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنر نے زونل آفس کے احاطے کا دورہ کیا۔ انہوں نے زونل آفیسر کو دفتر کے انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام زونل ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اور مکمل شفافیت کے ساتھ ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ملازمین وقت پر دفتر آئیں۔ اپنے دفتر کو صاف ستھرا رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کے دفتر سے آنے اور جانے کا وقت بائیو میٹرک حاضری کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔